۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
فیاضی

حوزہ / علامہ طباطبائی بین الاقوامی کانفرنس کے سربراہ نے عالم اسلام کے بزرگ علماء کے حالاتِ زندگی بالخصوص علامہ طباطبائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں دین کی خدمت میں اپنے بزرگ اساتذہ کی طرح مخلص اور سنجیدہ ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ غلام رضا فیاضی نے مدرسہ امام کاظم علیہ السلام میں منعقدہ علامہ طباطبائی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران اس پروگرام میں موجود اساتید اور علماء کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: تقویٰ انسانی سعادت کی اساس اور بنیاد ہے کہ جسے تحصیلِ علم کے دوران بہت زیادہ اہمیت دینی چاہئے۔

انہوں نے آیتِ کریمہ "وَالَّذِینَ جَاهَدُوا فِینَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَا وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِینَ" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے ان لوگوں کی ہدایت و رہنمائی کا وعدہ کیا ہے جو اپنی زندگی خدا کی اطاعت و بندگی میں گزارتے ہیں۔

آیت اللہ فیاضی نے کہا: جو چیز انسان کی سعادت اور عملی ترقی کے لیے ضروری ہے وہ یہ ہے کہ اسے شروع ہی سے اپنے علم پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ بہجت بھی فرمایا کرتے تھے کہ "جس شخص کو جس چیز پر یقین ہے اس پر عمل کرے"۔

علامہ طباطبائی بین الاقوامی کانفرنس کے سربراہ نے کہا: اللہ تعالیٰ بھی اس شخص کو ہدایت عطا کرتا ہے جو ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہے "یُضِلُّ مَنْ یَشَاءُ وَ یَهْدِی مَنْ یَشَاءُ"۔

انہوں نے مزید کہا: یاد رہے کہ تقویٰ انسانی سعادت کی اساس اور بنیاد ہے کہ جسے تحصیلِ علم کے دوران بہت زیادہ اہمیت دینی چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .